پاکستان نے فضا سے خشکی اور سمندر تک مار کرنے والے کروز میزائل رعد کا کامیاب تجربہ کرلیا.

پاکستان نے کروز میزائل رعد کا کامیاب تجربہ کر لیا جو 350 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔
راولپنڈی: (دنیا نیوز) دفاعی میدان میں پاکستان کا ایک اور سنگ میل ۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق کروز میزائل رعد 350 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔ میزائل جدید نظام اور نیوگیشن کے ساتھ منسلک ہے جس کے سبب زمین اور سمندر میں اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاکستان میں تیار کیے جانے والا کروز میزائل رعد جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے جس کے باعث ریڈار اس کا سراغ نہیں لگا سکتا۔ نشاندہی سے بچنے کیلئے میزائل انتہائی نچلی پرواز کے ساتھ ہدف تک پہنچ سکتا ہے۔ کروز ٹیکنالوجی انتہائی پیچیدہ ہے جو دنیا کے چند ممالک کے پاس ہی ہے

RA'AD