کیا ہم مسلمان ہیں یا

اگر آپ دیوبندی ہیں تو جنت صرف اپنے لیے خاص نہ کیجیے ، کہ جنت میں دیوبندیوں کے سوا بھی لوگ جاسکتے ہیں اور جائیں گے ۔
اگر آپ بریلوی ہیں تو اپنے سوا ہر کسی کو گستاخِ رسول نہ گردانیں ،کہ الحمدللہ آپ سے بڑھ کر محبان رسول یہاں موجود ہیں۔ صلی اللہ علیہ وسلم !
اگر آپ اہل حدیث ہیں تو اپنے سوا ہر کسی کو مشرک نہ سمجھیں، کہ یہاں آپ کے علاوہ بھی اہل توحید موجود ہیں ،اور بہت ہیں۔
اگر آپ جماعت اسلامی سے تعلق رکھتے ہیں تو جماعت پرستی سے نکلیں کہ یہاں مولانا مودودی صاحب کو ماننے کے علاوہ اور بھی مسلمان موجود ہیں، اور سچے پکے مسلمان موجود ہیں۔
اگر آپ جمعیت علماء اسلام سے تعلق رکھنے والے ہیں تو اپنے سوا ہر کسی کو یہودی ایجنٹ اور منافق مت کہیے۔اپنے ہر مخالفت کرنے کو اپنا دشمن نہ جانیں، کوئی آپ سے مخلص ہوکر بھی آپ کی غلطیوں کی نشاندہی کرسکتاہے،کہ یہاں غلطیوں سے مبرا کوئی بھی نہیں۔

آپ جو کوئی بھی ہیں اللہ کے لیے خود کو جماعتوں ، تنظیموں، پارٹیوں اور فرقوں کے چھوٹے چھوٹے خانوں میں بند مت رکھیں ۔ امت کی سوچ رکھیں اور ایک امت بن جائیں ،کہ اللہ نے ہمیں چھوٹے چھوٹے خانوں میں بناکر نہیں بھیجا بلکہ ہمیں "امت" بناکر بھیجا ہے اور ہم نے امت بن کر رہنا ہیں۔