پاکستان میں آئندہ ماہ پیٹرولیم مصنوعات 14 روپے لیٹر سستی ہونے کا امکان

Crude oil price dropped to $37 per barrel from $59 per barrel within the year which is the lowest of the last eight years.

عرب لائٹ خام تیل کی عالمی قیمتیں کریش کرگئیں، پاکستان میں اگلے ماہ پیٹرولیم مصنوعات 14 روپے فی لیٹر تک سستی ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔


عالمی منڈی میں عرب لائٹ خام تیل کی قیمتیں ساڑھے 23ڈالر فی بیرل تک کریش کرگئیں، پاکستان میں یکم فروری سے پیٹرول 10روپے، مٹی کا تیل اور ڈیزل 14روپے فی لٹر تک سستا ہونے کا امکان ہے، پاکستان اپنی پیٹرولیم مصنوعات عرب لائٹ خام تیل سے بناتا ہے۔



انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ عرب لائٹ کے عالمی نرخ 23 ڈالر 44 سینٹس فی بیرل تک گرگئے ہیں جس کے باعث اگلے ماہ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں زبردست کمی متوقع ہے۔نرخوں میں رد و بدل کا حتمی فیصلہ 26 جنوری تک درآمدی خام تیل کی قیمتوں کے حساب سے کیا جائے گا۔ -